سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدوشریف کے ودودیہ ہال میں خیبر پختون خوا سائنس و ٹیکنالوجی ڈائریکٹریٹ کے زیر اہتمام سائنس سمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے اپنے خطاب میں پاکستان سائنس سو سائٹی کے ممبر، تمغہئ امتیاز ڈاکٹر حبیب نے کہا کہ دنیا بھر میں قوموں نے تحقیق کے ذریعے ترقی کی منازل طے کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں اور ہمارے ملک کے طالب علم ہر میدان میں آگے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحقیقی میدان میں پاکستان کے نامور سائنسدانوں نے کئی کامیابیاں حاصل کررکھی ہیں جس کی زندہ مثال ایٹمی ٹیکنالوجی میں کامیابی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیاکی بہترین یونیورسٹیوں میں پاکستان کے مایہ ناز سائنسدانوں نے کامیابی کی جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔
