چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرف سے سوات کے ہسپتالوں کے لئے 1400 ملین جاری

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)     وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخا ن کی طرف سے سوات کے دونوں بڑے ہسپتالوں کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے 1400 ملین روپے ریلیز کردیے گئے۔ اس سلسلے میں سیدوگروپ آف ہاسپٹلز کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر اسرارالحق، ایم ایس ڈاکٹرگلشن حسین فاروقی، اورڈی ایم ایس ڈاکٹرملک سعداللہ خان نے میڈیا کو بتایاکہ میڈیکل کالج کی نئی بلڈنگ کے لئے وزیراعلیٰ نے دوکروڑ پچاس لاکھ کافنڈ ریلیز کیاہے۔ آڈیٹوریم اور رہائشی منصوبہ کیلئے سات سو ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔نرسنگ ہاسٹل، سٹوڈنٹس ہاسٹل اور آڈیٹوریم بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالج میں کانووکیشن جو کہ 10 برس بعد منعقدہوا،اب ہردوسال بعد منعقد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی نئی بلڈنگ کیلئے وزیراعلیٰ نے ایک بلین روپے جاری کیے ہیں۔ آئندہ دومہینوں میں کام شروع ہوگا۔ ایمرجنسی کے لئے الگ آپریشن تھیٹر بھی ہے جو 24گھنٹے فعال ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 100 نرسنگ سٹاف بھی بھرتی کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیزII جوکہ 700 بستروں پرمشتمل ہسپتال ہے، کوسی پیک کے حوالہ کیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اَب یہاں دونوں بڑے ہسپتالوں میں لوگوں کو جدید تقاضوں کے مطابق طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔

Related posts

سوات، کورونا سے ایک اور شخص جاں بحق، 7 افراد میں وائرس کی تصدیق

Ba Khabar Swat

پاکستان ہیومن ڈیولپمنٹ فنڈ کے تعاون سے ایکسلیریٹیڈ لرننگ پروگرام کا آغاز

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment