چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، درجہئ حرارت نقطہئ انجماد سے گرتے ہی گیس لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)     سوات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ سوئی گیس کی جانب سے بھی گیس کی لوڈشیدنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ مینگورہ شہر کے بیشتر گنجان آباد علاقوں میں بیس بیس گھنٹے تک گیس غائب رہتی ہے، جس کے باعث صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں۔ مکینوں کو کھانے پینے کی اشیا کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے ایل پی جی گیس کا استعمال شروع کردیا، مگر اس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ فی کلو 140 روپے سے بڑھ کر 155روپے ہوگئی ہے، جس کے باعث شہریوں کی قوتِ خرید جواب دے گئی ہے۔ شہریوں نے اربابِ اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related posts

سوات، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے تک اضافہ

Ba Khabar Swat

علیگرامہ، بی ایس کا طالب علم موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق

Ba Khabar Swat

سوات،مرے پر سو درے، غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کا بدترین سلسلہ شروع

Ba Khabar Swat

Leave a Comment