چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

اہلِ سیدو شریف، گل کدہ اور دیگرکا سوئی گیس بندش کے خلاف دھرنا

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سیدو شریف، گل کدہ اور گرد نواح علاقوں کے لوگوں نے سوئی گیس بندش کے خلاف سال نو کے پہلے روز سیدو شریف چوک میں پورا دن سوئی گیس نہ ملنے کے خلاف دھرنا دیا۔ اہلِ علاقہ نے صبح سے دھرنا دیا۔ دھرنے سے اپنے خطاب میں سابق تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود، پرویز عالم پاپا اور دیگر نے کہا کہ موسمِ سرما کے آغاز سے ہی سے ان علاقوں کے لوگ سوئی گیس سے محروم ہیں۔ محکمہ کی جانب سے ان کو بھاری بل بھجوائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر گیس کی بحالی شروع نہ ہوئی، تو پھر مستقل دھرنا دیا جائے گا۔ گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف دھرنا صبح سے شام تک جاری رہا۔

Related posts

ملم جبہ، موٹر کارکھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق

Ba Khabar Swat

چارباغ اور کبل میں پاکستان زندہ باد تحریک کی ریلیاں

Ba Khabar Swat

ہفتہ اور اتوار کو بارش و برف باری کا امکان

Ba Khabar Swat

Leave a Comment