چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

نوازشریف کڈنی اسپتال،پہلی بار بچوں کے گردوں کے کامیاب آپریشن کیے گئے

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں نوازشریف کڈنی اسپتال میں پہلی بار بچوں کے گردوں کے بڑے اور کامیاب آپریشن کئے گئے۔ ان آپریشنز کے دوران صوبے کے ماہرپیڈیاٹرک یورالوجسٹس نے کڈنی اسپتال منگلور کے ڈاکٹروں کو عملی تربیت بھی دی۔ اس ضمن میں نوازشریف کڈنی اسپتال میں پہلا صوبائی پیڈیاٹرک ورکشاپ منعقدہوا جس میں پشاور سے ماہر پیڈیاٹرک یورالوجسٹ ڈاکٹروں، ڈاکٹر کامران، ڈاکٹر نوید اور ڈاکٹر طارق نے شرکت کی۔ ان ماہر ڈاکٹروں نے سات بچوں کے گردوں،مثانہ اور ٹیوب کے کامیاب آپریشن کئے۔ ان آپریشنوں کے دوران نوازشریف کڈنی اسپتال کے سات یورالوجسٹ ڈاکٹروں، خورشید عالم،شفیع اللہ، عارف،نورالحیات،ثناء اللہ،ابوبکر اور ندیم نے بھی حصہ لیا جنہیں ماہر پروفیسرز نے بچوں کے گردوں کے آپریشن کی تربیت بھی دی۔ اس موقع پر نوازشریف کڈنی اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر غلام رحمانی نے میڈیا کو بتایا کہ اس ورکشاپ کا مقصد نوازشریف کڈنی اسپتال میں بچوں کے گردوں کے امراض کے بڑے آپریشن کرنا اور ملاکنڈ ڈویژن کے بچوں کو ان کی دہلیز بھی یہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے اسپتال کے ڈاکٹر اب اس قابل ہوگئے ہیں کہ ہم دیگر امراض کے ساتھ ساتھ اب اس اسپتال میں گردوں کے بڑے اور میجر آپریشن بھی کرسکیں گے۔ اس قسم کے ورکشاپس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

Related posts

swat seed naeem

Ba Khabar Swat

آج سوات میں بھی ”عالمی یومِ اساتذہ“ منایا جا رہا ہے

Ba Khabar Swat

کرش مشین میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے مزدور شدید زخمی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment