چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

کبل، گالف کورس میں 260 کنال زمین ویمن یو نیورسٹی کے لیے الاٹ کردی گئی

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات گالف کورس کبل میں ضلعی انتظامیہ نے 260 کنال زمین ویمن یو نیورسٹی کے لیے الاٹ کردی۔ سوات گالف کورس جو 975 کنال پر مشتمل ہے، میں صوبائی حکومت نے وومن اور انجینئرنگ یونیورسٹی کے لئے ضلعی انتظامیہ سے زمین مانگی تھی، جس میں انتظامیہ نے پہلے مرحلے میں 260 کنال زمین یونیورسٹی کے لئے الاٹ کردی۔ سوات گالف کورس، ریاستِ سوات کے دور میں 1964ء میں والئی سوات نے بنا یا تھا۔ سابق فیلڈ مارشل صدر ایوب خان بھی 18 ہولز کے اس گالف کورس میں کھیلنے آتے تھے۔ریاست کے دور میں ہر سال اس گراؤنڈ میں ”سوات اوپن گالف کورس“ کے نام پر ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوتا تھا، جس میں ملک بھر سے گالف کے کھلاڑی حصہ لیتے تھے۔

Related posts

کمشنرملاکنڈ ڈویژن کا خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ اتھارٹی ملاکنڈ ریجنل ہیڈکوارٹر کا دورہ

Ba Khabar Swat

دس دن کے اندر مہنگائی ختم نہ ہوئی، تو حکومت کا بسترا گول سمجھیں، سپین خان

Ba Khabar Swat

کبل، بجلی شارٹ سر کٹ سے مکان میں آگ لگ گئی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment