چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، ”اینول ٹریکرزمیٹ اَپ“ کا انعقاد، ملک بھر سے کوہِ پیماؤں کی شرکت

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں ”اینول ٹریکرزمیٹ اَپ“ منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے کوہ ِپیماؤں اور دنیا کے سب سے زیادہ اونچائی پر پہنچنے والے کم عمر ترین کوہ پیماہ نے بھی شرکت کی۔ایس پی ایس ٹریکرز کلب کے زیر اہتمام اس میٹ اَپ میں خیبر پختون خوا کے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اور ٹریکر ارشد خان نے بھی شرکت کی۔ میٹ اَپ میں بتایا گیا کہ ملک بھر کے کوہِ پیماؤں نے سال 2019ء میں 40 سے زائد بلند وبالاچوٹیوں، جھیلوں اور پہاڑی راستوں کو دریارفت کرلیا۔ گللگت بلتستان، سوات اور چترال کے علاوہ بلوچستان کی پہاڑی چوٹیوں اور جھیلوں کے پوشیدہ حسن کو دنیا کے سامنے رکھ دیا۔ میٹ اَپ میں ملک بھر سے پچا س سے زائد کوہ پیماؤں نے شرکت کی۔ سال 2019ء میں 8 ہزارمیٹر سے زائد کی بلندچوٹی براڈ پیک کو سر کرکے 17 سال کی عمر میں عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے لاہور کے شہروز کاشف نے اپنے سفر کی ویڈیو دکھائی، جس پر حاضرین نے خوب داد دی۔ خاتون کوہِ پیمافرح محمودجس نے پندرہ دن برف میں سفرکرکے بلندوبالا چوٹیوں، جھیلوں اور پہاڑی راستوں کو دریافت کرنے کا تجربہ سب کے ساتھ شیئرکیا۔ ملک کے دیگر کوہِ پیماؤں شاہد اقبال، محمداشفاق، حمزہ انیس، مبین اظہر، آصف بھٹی اور شوکت علی خان نے بھی کوہِ پیمائی کے سفر کی داستان سنائی اور پاکستا ن کے شمالی علاقہ جات کے حسن کو دنیا کے سامنے اجاگر کردیا۔ اس موقع پر کوہِ پیماؤں کی کاؤشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور انہیں تعریفی اسناد اور انعامات سے نواز ا گیا۔ اجلاس میں بلوچستان کے کوہِ پیماؤں نے اعلان کیا کہ اگلے سال کا اجلاس کوئٹہ میں ہوگا، جس کا اعلان وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کیا ہے۔ ایس پی ایس ٹریکرز کلب کے چیئرمین سید منور شاہ نے آخر میں ملک بھر سے آنے والے ٹریکرز کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

زرعی اراضی اور آبادی پر موٹر وے تعمیر نہیں ہونے دیں گے، اراضی مالکان

Ba Khabar Swat

ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر سوات کے آفس میں ماہانہ اجلاس منعقد

Ba Khabar Swat

سوات، کورونا میں ہوٹل انتظامیہ اور مہمانوں کے لئے آگاہی مہم بارے سمینار

Ba Khabar Swat

Leave a Comment