(باخبر سوات ڈاٹ کام) قومی وطن پارٹی کے رہنما اور سابق تحصیل ناظم فضل رحما ن نونو نے کہاہے کہ حکومتی اہلکاروں نے اپنی تنخواہوں اوردیگر مراعات میں اضافہ کرکے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ حکمرانوں کی ناقص اورناکام پالیسیوں کے سبب عوام کا ان پر سے اعتماد اٹھنے لگا ہے، جووہ کسی بھی وقت حکومت کے خلاف سڑکوں کا رُخ کرسکتے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بدترین مہنگائی نے عوام کا جینا محال کررکھاہے۔ بجلی، گیس، چینی، دال، پٹرول اوردیگراشیائے ضروریہ کے نرخ آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔ ا ب عوام ان چیزوں کو صرف دیکھ سکتے ہیں، خرید نہیں سکتے۔ انہوں نے کہاکہ اگر صورتحال کچھ عرصہ مزید اسی طرح برقراررہی، تو عوام حکومت کے خلاف سڑکوں کا رُخ کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔
previous post
