سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) 17 فروری سے پنج روزہ پولیو مہم پورے ملک میں شروع ہونے والی ہے جس میں عوام کیے تعاؤن کی ضرورت ہوگی۔ 17 فروری سے شروع ہونے والی مہم میں ضلع سوات کے 4 لاکھ 62 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو ایک موذی مرض ہے۔ اس کا خاتمہ پولیو کے قطروں اور ویکسین ہی سے ممکن ہے۔ عوام پولیو مہمات میں پولیو ورکرز اور ٹیموں کے ساتھ تعاؤن کریں، تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہ سکیں۔ ان خیالات کا اظہار پولیو نیشنل سٹاف آفیسر ڈاکٹر انور جمال نے پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 سوات کے پروگرام ”دسوات رنگونہ“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ یقینی طور پر ممکن ہے۔ قومی سطح پر اس کے خلاف قطرہ پلاؤ مہم چلتی ہے۔
