سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ ٹوپسین میں بھوسے سے بھرا ٹرک الٹنے سے سوات، شانگلہ مین روڈ کئی گھنٹوں تک بند رہی۔ ٹرک الٹنے سے ٹرک اور اس میں موجود بھوسا سڑک پر گر گیا جس کی وجہ سے سڑک بند ہوگیا۔ دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ کئی گھنٹوں تک مقامی لوگوں نے بھوسا کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک بحال کردی۔
previous post
