سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت لوگوں کو صحت سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ سیدو میڈیکل کالج کی نئی بلڈنگ کو منتقلی سے طلبہ کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی، جبکہ حکومت نے پرانی عمارت کو ڈینٹل کالج کیلئے مختص کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدو میڈیکل کالج کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ فضل حکیم خان نے نئی تعمیر شدہ بلڈنگ کا تفصیلی معائنہ کیا۔
previous post
