چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

بے سہارا بچوں کو سہارا نہ دیا گیا توبگاڑ پیدا ہوگی، ڈاکٹر حیدر علی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)     تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرحیدرعلی اور رکن صوبائی اسمبلی عزیزاللہ گران نے کہاہے کہ یتیم اور بے سہارابچوں کی کفالت اور تعلیم وتربیت معاشرے کے ساتھ ساتھ ریاست کی اولین ذمے داری ہے۔ بے سہارا بچوں کو سہارا نہ دیا گیا تومعاشرے میں بگاڑ پیدا ہوگی۔ چارباغ میں الفرقان ویلفیئر اسکول نے بچوں کو سائباں فراہم کرکے مثال قائم کردی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں چارباغ میں یتیم اوربے سہارا بچوں کے ادارہ الفرقان ویلفیئر اسکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی عشروزکواۃ کونسل کے چیئرمین انجینئر عمرفاروق، الفرقان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین حاجی جہانزیب نے بھی خطاب کیا۔

Related posts

جماعتِ اسلامی سوات کا حکومتی کوتاہیوں کے خلاف مظاہرہ

Ba Khabar Swat

سوات خوبصورت ہے، مگر تعمیراتی کام سست روی کا شکار ہے، شاہد آفریدی

Ba Khabar Swat

ضمانت منسوخ، عبدالغفور اور عثمان غنی احاطہ عدالت سے گرفتار

Ba Khabar Swat

Leave a Comment