(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں پانچویں روز بھی بارش و برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ بارش ملم جبہ میں 117 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی۔ میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں مزید برف باری ہوئی جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق آج پیر اور کل منگل کو مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ بدھ سے بارش و برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو چار روز ہفتہ تک رہنے کا امکان ہے۔
