سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) یونین کونسلوں اور نیبر ہوڈ کی سطح پر روزانہ اجرت پربھرتی ہونے والے صفائی کرنے والے اہلکاروں نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے عمر فاروق، شمشیر علی، محمد نیاز، شیرمحمد،خلیل اللہ اور اسلام خان نے کہا کہ ہم غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہم موجودہ حکومت کے بے حد مشکور ہیں کہ ہمیں یہ روزگار فراہم کیا ہے۔ ہم کسی کے خلاف نہیں لیکن موجودہ مہنگائی کی وجہ سے تنگ آکر احتجاج پر مجبور ہوگئے۔ انہوں نے کہا ہم یونین کونسلوں میں ڈیلی ویجزکی بنیاد پر بھرتی ہوئے۔ ہمیں 20 دن کے عوض 10000روپے دیے جاتے ہیں، جس سے ہماری ضروریات پوری نہیں ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وزیر بلدیات اور اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے جائز مطالبات پر غور کریں، تاکہ ہمارے گھر کے چولہے ٹھنڈے ہونے سے بچ جائیں اور ہمارے بچے فاقوں سے بچ سکیں۔
previous post
