(باخبر سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ میں سات سالہ بچہ پانی کے جوہڑ میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ حمزہ ولد نیک بہادر ساکن ڈھیرئی باباپل پر جارہا تھا کہ پاؤں پھسلنے سے دریا ئے سوات کے قریب بنے پانی کے جوہڑ میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ اہلِ خانہ اور علاقہ کے لوگوں نے بچے کی لاش سڑک پر رکھ کرروڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ ریسکیو کو فون کیا گیا اور بچہ زندہ تھا، لیکن ان کے دیر سے آنے کی وجہ سے بچہ پانی میں ٹھنڈ کی وجہ سے چل بسا۔
previous post
