سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات اور دیر لوئر کے سرحدی علاقہ شاہ عالم بابا میں شاہ عالم بابا کی پہاڑی میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ،فائرنگ کے تبادلے میں اہم دہشت گرد کمانڈرالطاف عرف راکٹے ہلاک۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد کمانڈر الطاف ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر واردات میں مطلوب تھا، دہشت گرد کمانڈر الطاف کا تعلق دیر لوئر سے تھا، الطاف عرف راکٹے دہشت گردی کی غرض سے سوات میں داخل ہونے کی کوشش کررہاتھا۔
next post
