سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) محکمہ صحت سوات کے مطابق سوات میں کورونا وائرس کے پانچ مشتبہ مریضوں کو ہسپتال کے قر نطینہ میں رکھا گیا، جن میں سے تین افراد میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔اس کے بعد ان کو گھر جانے دیا گیا۔ دو مشتبہ افراد کے ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہے۔انتظامیہ کے مطابق ضلع بھر میں متعدد مقامات پر قرنطینہ سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔ فون پر آن لائن ڈاکٹر سروسز کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔ تمام عملہ کی چھٹیاں منسوخ کرکے ہسپتالوں کو تمام ضروری آلات فراہم کئے گئے ہیں۔
previous post
