چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

امیر مقام کے ہاتھوں ہسپتال عملہ میں حفاظتی اور کورونا ٹیسٹ کٹس تقسیم

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)     مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے عملہ کو حفاظتی کٹس اورکورونا ٹیسٹ کے کٹس دے دیئے۔ بعد میں مینگورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں پوری قوم کو یکجان ہوکر مقابلہ کرناہوگا۔ مسلم لیگ ن اس مشکل وقت میں قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔ عمران خان کو بیان بازی کی بجائے قوم کو لیڈکرناچاہیے۔ اسپتالوں میں ابھی تک بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ طبی عملہ، پولیس اور میڈیا ورکرزکو ہرقسم کے حفاظتی آلات فراہم کئے جائیں۔ وبا کے باوجود قوم کو ریلیف نہیں ملا۔ احساس پروگرام میں صرف پی ٹی آئی ورکرز کو شامل کیا جارہا ہے۔ سندھ پنجاب میں پھنسے لوگوں کا جینا محال کیا گیا ہے۔ تبلیغی جماعت کے لوگوں سے حکومتی رویہ افسوسناک ہے۔ قوم سے اپیل ہے کہ وہ مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرے۔ ہر ضلع میں لیبارٹری ٹیسٹ کا قیام عمل میں لایاجائے۔

Related posts

بحرین، ٹیکسی ڈرائیوروں کا ٹی ایم اے ٹیکس کے خلاف مظاہرہ

Ba Khabar Swat

تحریک انصاف سوات کا منحرف ارکان اور امریکہ کے خلاف مظاہرہ

Ba Khabar Swat

مصالحتی کونسل کے ارکان میں انعامات تقسیم

Ba Khabar Swat

Leave a Comment