(باخبر سوات ڈاٹ کام)انسپکٹر جنرل آف پویس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کے احکامات کے مطابق شہدا کے بچوں کو پروبیشنل اسسٹنٹ سب انسپکٹر تعینات کیا جائے گا۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد اعجاز خان کے حکم پر ضلعی پولیس آفیسر قاسم علی خان شہدا کے بچوں کو PASI تعیناتی کا آرڈر دیا گیا۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد اعجاز خان نے نئے تعینات ہونے والے پروبیشنل اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام فورسز کے شہدا، وطن اور قوم کے محسن ہیں، جنہوں نے پاکستان کو محفوظ بنانے کے لیے اپنے آج کو ہمارے کل پر قربان کر دیا۔ ہم سب کو اپنے شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے۔
previous post
