سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا وائرس کا شکار خاتون جان کی بازی ہارگئی۔ سوات میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد15ہوگئی۔ سیدوشریف اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق مینگورہ کے رنگ محلہ کی رہائشی خاتون پچپن سالہ مسماۃ (ح) زوجہ احسان اللہ کو گزشتہ روز سیدوشریف اسپتال لایا گیا تھا جس کا کورونا ٹیسٹ پازیٹوآگیا تھا۔ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھی کہ اس دوران جانبر نہ ہوسکی اور جاں بحق ہوگئی۔ خاتون کی تجہیز وتکفین محکمہئ مال اور لیویز اہلکاروں نے انجام دے کر نمازِ جناز ہ کے بعد سرکاری پالیسی کے تحت سپردخاک کردیا گیا۔سوات میں کورونا وائرس نے سنگین صورت اختیار کرلی۔ ایک ہی روزمیں 31افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ضلع بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 253 تک پہنچ گئی۔ محکمہئ صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 10 افراد نے کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہوگئے۔ 30 مریضوں کے ٹیسٹ نیگٹو آئے۔ مزید 40افراد کے ٹیسٹ رزلٹ آنے کا انتظار ہے۔ سوات میں اس وبا سے اب تک 14افراد جان سے گئے ہیں۔ سوات کے سیدوشریف تدریسی اسپتال میں کورونا سے متاثرہ 14 مریض زیر علاج ہیں۔ اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق ان مریضوں میں 9 آئی سولیشن وارڈ میں اور5 مریض تشویشناک ہونے پر کروناکے ایچ ڈی یو میں زیرِ علاج ہیں۔
previous post
next post
