سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے سیدوشریف تدریسی اسپتال میں کورونا سے متاثرہ 14 مریض زیر علاج ہیں۔اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق ان مریضوں میں 10 آئی سولیشن وارڈ میں اور4 مریض تشویشناک ہونے پر کروناکے ایچ ڈی یو میں زیر علاج ہیں۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران7 نئے مریض اسپتال میں داخل کرادئے گئے ہیں۔
