سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ سخرہ میں تراویح سے واپس جانے والے70 سالہ شخص کو نامعلوم افراد نے پتھر یا دوسری کسی بھاری چیز مار کر قتل کردیا۔ روزی خان، نمازِ تراویح ادا کرنے کے بعد مسجد سے گھر جارہا تھا کہ ان کو قتل کیا گیا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کرکے تفتیش شروع کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو قوی یقین ہے کہ مقتول کو ان کے بیٹے نے قتل کیا ہے، تاہم آج جمعرات کو پولیس کو سب کچھ واضح ہو جائے گا۔
previous post
