چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

تین بہنوں کے اکلوتے بھائی کو قتل کردیا گیا

سوات     (باخبر سوات ڈاٹ کام)      تین بہنوں کے اکلوتے 21 سالہ بھائی کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی کے رہائشی ایاز احمد ولد نثار احمد جو تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، جس کی وجہ سے وہ لاڈلا تھا۔ اس کے والد امریکہ میں مقیم ہیں۔ ایاز کو سوات اور دیر کے سرحدی علاقہ منجہ کنڈو میں مبینہ ملزم حیدر علی نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور مقتول کی گاڑی لے کر فرار ہوگیا۔ ایس ایچ او کانجو مجیب عالم خان کے مطابق تھانہ واڑئی سے اطلاع ملنے کے بعد ہم نے ملزم کے موبائل فون کو ٹریس کرنا شروع کیا جو سوات کی حدود میں تھا، جس پر پولیس کی تین خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں اور ملزم کو موبائل فون کے ذریعے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔ سوات پولیس نے بعد میں ملزم کو دیر لوئر پولیس کے حوالہ کردیا۔ ملزم نے ابتدائی بیان میں وجہ قتل رقم کا تنازعہ بتایا، تاہم خال پولیس کی تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

Related posts

سوات ماڈل کورٹ،قتل مقدمہ میں چار افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

Ba Khabar Swat

دو گاڑیوں میں تصادم، 6افراد زخمی

Ba Khabar Swat

ناروا لوڈشیڈنگ و دیگر مسائل کے خلاف مظاہرہ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment