چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ریسکیو 1122 کا چارباغ میں باقاعدہ آپریشنل سروسز کا آغاز

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)      خیبر پختونخوا ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) نے چارباغ میں باقاعدہ آپریشنل سروسز کا آغاز کردیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی عزیزاللہ گران نے ریسکیو سٹیشن کا افتتاح کیا۔اس موقع پر عزیزاللہ گران نے کہا کہ ریسکیو1122 اس وقت صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سمیت کسی بھی ایمرجنسی کے خلاف فرنٹ لائن پر بہترین خدمات فراہم کررہا ہے۔ ریسکیو1122 کو کورونا وائرس کے خلاف جاری آپریشنل سرگرمیوں کے لیے تمام تر وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔ سوات کی سات تحصیلوں میں ریسکیو1122 کے سات سٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں سیدو شریف، مٹہ، کبل، بریکوٹ، خوازہ خیلہ، بحرین اور چار باغ کے علاقوں میں بین الاقوامی طرز کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات عمران خان یوسف زئی نے ریسکیو سروسز سے متعلق بریفنگ دی۔

Related posts

مینگورہ، رنگ و روغن کرنے والا مزدور بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

Ba Khabar Swat

واسا مینگورہ کے چیف ایگزیکٹیو کے ہاتھوں قومی خزانہ کو لاکھوں کا نقصان

Ba Khabar Swat

سیدو شریف تدریسی ہسپتال،کورونا سے ایک اور مریض انتقال کرگیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment