(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں گذشتہ ایک روز میں دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پیر کو پہلی بار ہونے والے زلزلہ کی شدت3.8، زیرِ زمین گہرائی110 کلومیٹر اور مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ اسی روز دوبارہ ہونے والے زلزلہ کی شدت3.9، زیرِ زمین گہرائی198 کلومیٹر اور مرکزافغانستان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
