سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں پٹرول کی قلت کی وجہ سے شہر میں ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر رہا۔ سوات میں سیکڑوں پٹرول پمپس میں پٹرول ختم ہے، جس کی وجہ سے اکثر گاڑیوں کے پاس پٹرول ختم ہوگیا ہے، یا کم ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے غیرضروری گاڑیوں کا نکالنا بند کردیا۔ یوں جمعہ کو مینگورہ شہر اور دیگر علاقوں میں سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہی۔
