چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

محکمہ صحت سوات نے صوبائی حکومت، عوام کو ماموں بنادیا

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   محکمہ صحت سوات نے صوبائی حکومت اور سوات کے عوام کو ماموں بنادیا۔ گذشتہ روز سوات میں نو اضلاع کے کورونا مریضوں کے لئے بنائے گئے لیب کے کچھ اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت نے لیب بند کردی اور گذشتہ روز میڈیا کو جاری کئے گئے رپورٹ میں کہا گیا کہ سوات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ اس سلسلے میں ڈی ایچ او نے رابطہ پر میڈیا کو بتایا کہ لیب میں جراثیم کش اسپرے(Fumigation)کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے لیب کو 48گھنٹوں کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ گذشتہ روز سوات میں محکمہ صحت کے اعلان کے مطابق کوئی نیا کیس سامنے نہ آنے پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا حالانکہ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اسی دن ایک سے ذائد افراد کورونا وائرس سے ہسپتال میں انتقال کر گئے لیکن لیب بند ہونے اور ان کے ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی تصدیق نہیں ہوسکے گی۔اتوار کو جب لیب بند ہونے کی خبر لوگوں کو پہنچی تو لوگ پہلے سے زیادہ پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

Related posts

عید کے چوتھے روز بھی سوات میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری

Ba Khabar Swat

گل کدہ نمبر 2،شادی شدہ خاتون نے خود کشی کرلی

Ba Khabar Swat

بریکوٹ، سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے لاپتا بچے کی لاش نکال لی گئی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment