سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں چند پٹرول پمپوں میں پٹرول پہنچتے ہی سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے اکثر علاقوں میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔ منگل کو مینگورہ شہر کے کچھ پٹرول پمپوں پر پٹرول پہنچنے کے بعد گاڑیوں اور پلاسٹک کے بوتلوں اور گیلن نما برتنوں میں پٹرول لے جانے والے لوگوں کا شدید رش لگ گیا، جس کی وجہ سے سڑک کے کنارے قطاریں لگ گئیں۔یوں دن بھر ٹریفک کا نظام شدید متاثر رہا۔
previous post
