چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

کرونا، آفیسرز چھٹی اور کلاس فور ڈیوٹیاں دے رہے ہیں، سید خطاب

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    حکومت درجہ چہارم ملازمین کے چارکول میں کمی اورٹی اے ڈی اے سے کٹوتی کا مسئلہ حل کرنے سمیت موجودہ صورتحال میں ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو اعزازیہ دینے کا وعدہ پورا کرکے اپنے دیگر اعلانات کو بھی عملی جامہ پہنائے۔15 جون تک مطالبات تسلیم نہ ہوئے، تو 16 جون کو احتجاج کریں گے۔ اس حوالے سے آل درجہ چہارم ایسوسی ایشن کے صدر سید خطاب نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کرونا صورتحال اور لاک ڈاؤن میں آفیسرز چھٹی پر ہیں، مگر کلاس فور لازمیں بدستور ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں۔ اس دوران ہمارے کئی ساتھی کرونا کی لپیٹ میں آگئے، جن کا کسی نے حال تک نہیں پوچھا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ جو ملازمین موجودہ صورتحال میں ڈیوٹیاں دیں گے۔ انہیں اعزازیہ دیا جائے گا، لیکن ابھی تک اس وعدہ کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا۔

Related posts

mingora news

Ba Khabar Swat

سیدوشریف اسپتال میں ڈاکٹروں اور عملہ کی ہڑتال، بیمار خاتون چل بسی

Ba Khabar Swat

نوجوان نے خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment