چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

محکمہ صحت نے کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بتانا بند کردیا

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں محکمہ صحت اور انتظامیہ نے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بتانا بند کردیا۔ محکمہ صحت کی جانب سے روزانہ پریس ریلیز میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد بتائی جاتی تھی۔ سات جون سے محکمہ صحت کے پریس ریلیز میں سوات میں جاں بحق افراد کی تعداد مسلسل54 بتائی جارہی ہے۔ حالاں کہ سیدو شریف ہسپتال کے کورونا وارڈ میں روزانہ کوئی نہ کوئی کورونا مریض جاں بحق ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی ایچ او سوات محمد اکرام سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے اس بات سے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس بارے سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے ڈی ایم ایس سے بات کریں گے۔

Related posts

سوات یوتھ اینڈ کلچرل فیسٹول کا انعقاد، عوام کی کثیر تعداد میں شرکت

Ba Khabar Swat

نوجوان کی خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment