چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

کبل قلاگے، پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل کردیا گیا

سوات     (باخبر سوات ڈاٹ کام)    تحصیلِ کبل کے علاقہ قلاگے میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مسماۃ آسیہ بی بی کی شادی محمد روز خان سے ہوئی تھی۔ بعد میں آسیہ بی بی نے شوہر سے خلع لی۔ اس دوران محمد روز خان نے سابق بیوی آسیہ اور ایک جوان شیر زمین کے خلاف تھانہ کبل میں ایف آئی آر درج کی جس میں دونوں پندرہ ماہ تک جیل میں رہے۔جیل سے رہائی کے بعد دونوں نے شادی کی اور کراچی منتقل ہوگئے۔ چند روز قبل میاں بیوی واپس آئے۔سر خزانوں میں ایک رشتہ دار کے گھر رہ رہے تھے کہ گذشتہ روز دونوں کسی کام کی غرض سے ٹیکسی موٹر کار میں پشاور جارہے تھے۔ پہلے سے تاک لگائے ملزمان نے ان کی گاڑی روک کر ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں آسیہ بی بی اور ان کے شوہر شیر زمین جاں بحق ہوگئے۔ شیر زمین کے والد نے مقتولہ کے سابق شوہر محمد روز خان، ان کے والد نیاز خان، امین، اسماعیل، باچا روان اور یوسف کے خلاف دوہرے قتل کی دعویداری کردی۔ سوات پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Related posts

Woman Eloped with Police Constable, Caught by Police

Ba Khabar Swat

معمولی تکرار پر ایک شخص قتل

Ba Khabar Swat

کالام،باراتیوں سے بھری گااڑی اُلٹنے سے ایک شخص جاں بحق،19 زخمی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment