چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

بریکوٹ،خاتون کے ہاتھوں دن دہاڑے کپڑے کا تاجر قتل

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   بریکوٹ کے مینابازارمیں دن دہاڑے خاتون نے شادی سے انکار پر کپڑے کے تاجر کو گولی مارکر قتل کردیا۔ ایس ایچ او تھانہ غالیگے اخترایوب کے مطابق بریکوٹ کے مینابازارمیں ملزمہ 30 سالہ مسماۃ نیلم نے کپڑے کی دکان میں گھس کر32 سالہ تاجر حسین علی ولد محمدحسین سکنہ پنجی گرام کو گولی مارکر قتل کردیا۔ وہ فرار ہورہی تھی کہ راستے میں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے پستول سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ اور مقتول کے درمیان گذشتہ کئی سالوں سے تعلقات تھے۔ ملزمہ کے مطابق مقتول نے اس کے ساتھ شادی کا وعدہ کیا تھا۔  بعد میں شادی سے انکار کردیا۔ پولیس کے مطابق اس سے قبل ملزمہ دو شوہروں سے مطلقہ بھی ہوچکی ہے۔ مقتول بھی شادی شدہ اور چار بچوں کا باپ تھا۔

Related posts

مولانا طارق جمیل کا فائیو سٹار پی سی ملم جبہ کا افتتاح

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

سکول ٹوینٹی ون کا ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ سیکشن عالمی معیار کے مطابق ہے، محمد سلیم خان

Ba Khabar Swat

Leave a Comment