چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

طاقتور ٹمبر مافیا نے کمشنر ملاکنڈ ریاض محسود کا تبادلہ کردیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں مضبوط ٹمبر اور لینڈ مافیا نے مبینہ طور پر بیس گریڈ بیوروکریٹ کمشنر ملاکنڈ ریاض محسود کا تبادلہ کردیا۔ سابق کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کالام سوات اور کمراٹ دیر میں ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی۔دو جون 2020ء کو ان کی رپورٹ کے نتیجے میں جنگلات کی کٹائی میں ملوث محکمہ جنگلات کے دو ڈویژنل فارسٹ آفیسر، 5 رینج آفیسر اور 18 فارسٹر کو معطل کیا گیا۔ اس کے بعد بھی انہوں نے جنگلات کی کٹائی میں ملوث اور ٹمبر مافیا کا ساتھ دینے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی۔ سابق کمشنر نے دریائے سوات کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والے لینڈ مافیا کو بھی نوٹس جاری کیے تھے، جس میں ان کو خبردار کیا گیا تھا کہ تمام غیر قانونی تعمیرات کو قانون کے مطابق گرایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق انتہائی با اثر ٹمبر مافیا اور لینڈ مافیا نے اثر و رسوخ استعمال کرکے ان کا تبادلہ کردیا۔ اس سلسلے میں سابق کمشنر ملاکنڈ ریاض محسود سے اس بارے میں ان کا مؤقف جاننے کے لے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔

Related posts

سوات، پٹرول کی قلت شدت اختیار کرگئی، ایمبولینس سروس بھی بند

Ba Khabar Swat

سوات،صوبائی مقابلہئ تن سازی اختتام پذیر، پشاور کے کھلاڑی چھا گئے

Ba Khabar Swat

گولڈن دیولئی، ٹرانس فارمر کی خرابی کے خلاف ”کپڑے پھاڑ احتجاج“

Ba Khabar Swat

Leave a Comment