سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) عالمی یوم آبادی کے دن سوات میں محکمہ بہود آبادی کے زیر اہتمام واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف طبقہئ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ واک کے اختتام پر تقریب سے خطاب میں بہبود آبادی کے ضلعی آفیسر عاصم ضیا ء نے شرکا کو بڑھتی ہوئی آبادی کی روک تھام کیلئے محکمہ کی کوششوں سے آگاہ کیا۔
