چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ملم جبہ اسکی ریزارٹ میں داخلے کے لئے 100روپے انٹری فیس جائز قرار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملم جبہ اسکی ریزارٹ میں داخلے کے لئے 100روپے انٹری فیس جائز قراردیدی گئی۔ملم جبہ اسکی ریزارٹ میں داخلے کے لئے 100 روپے انٹری فیس کے خلاف مقامی لوگوں نے کنزیومر کورٹ مالا کنڈ ڈویژن میں کیس دائر کیا تھادرخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ 100 روپے انٹری فیس غیر قانونی بطور پر لی جاتی ہے جس کے خلاف ملم جبہ اسکی ریزارٹ کی لیگل ٹیم نے کنزیومر کورٹ فاضل جج کی عدالت میں دلائل مکمل کئے سماعت کے دوران اس بات کی وضاحت کی گئی کہ صوبائی حکومت نے ٹورزم کارپوریشن کے زیر انتظام پرائیویٹ کمپنی سمسن گروپ اف کپمنی کو قانون کے تحت 12 ملین سالانہ لیز پر دی ہے جس میں ہر سال دس فیصد کا اضافہ کیا جائے گا۔جس پر عدالت نے کیس کو خارج کرتے ہوئے حکم صادر فرمایا کہ نجی کمپنی کو اجازت ہوگی کہ وہ انٹری فیس کا تعین خود کر ے۔

Related posts

شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب بھی ملم جبہ کے سحر میں گرفتار

Ba Khabar Swat

سوات،بینک ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment