چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

بارامہ، دو نوجوان پر اسرار طور پر جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر کے محلہ بارامہ میں دو نوجوان دوست اور رشتہ دار پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 29سالہ اسد ولد اکبر اور 22سالہ ارشاد ولد شیر علی گھر میں پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ارشاد اہل خانہ کے ساتھ کچھ دن پہلے کراچی سے سوات منتقل ہوئے تھے۔ پولیس کا خیال ہے کہ دونوں نے ایک ساتھ کھانا کھایا تھا جس میں کوئی زہریلی چیز تھی کیونکہ دونوں خون کی الٹیاں کر رہے تھے۔ دونوں کے والدین نے پوسٹ مارٹم سے انکار کیا۔ پولیس کے مطابق انہوں نے سمپل لے کر رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Related posts

پشاور کے مولوی جی ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر اختر سید سوات میں سپرد خاک

Ba Khabar Swat

سیدو شریف، اربن پالیسی اور لینڈ پلاننگ بارے ڈی سی آفس میں اہم ورکشاپ

Ba Khabar Swat

امانکوٹ، گیس لیکج کی وجہ سے دم گھٹنے سے میاں بیوی جاں بحق

Ba Khabar Swat

Leave a Comment