(باخبر سوات ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سے نجات اب ملکی بقا کیلئے لازمی بن گیا ہے۔اب مسئلہ کسی فرد واحد یا پارٹی کا نہیں بلکہ پاکستان کی سالمیت کا ہے۔ موجودہ حکومت مزید رہی تو کچکول توڑنے کی بجائے سب کو کچکول پکڑا دے گی۔عید کے بعد اے پی سی میں اہم فیصلے کئے جائیں گے اور حکومت ہٹانے کی بھر پور تحریک شروع کی جائے گی۔ موجودہ حکمران عوام کے مسائل میں روز بروز اضافہ کر رہے ہیں۔ غریب کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روزمرہ استعمال کی اشیا کے علاوہ آٹے کا تھیلا 700 سے 1400 اور بہت جلد 2000کا ہو جائے گا، جس سے غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہو جائے گا۔
previous post
