(باخبر سوات ڈاٹ کام)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ مولاناقاری محمد حنیف جالندھری نے فوری طور پر دینی مدارس کھولنے کا مطالبہ کردیا۔ ملک کے تمام کاروبار اور ادارے کھول دئے گئے ہیں۔ سنیما گھر اور شاپنگ مالز کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے لیکن تعلیمی اداروں اور دینی مدارس بند کردئے گئے ہیں۔ قرآن وسنت کے مراکز کھول دئے جائیں، تو کوروناوائرس خود بخود ختم ہوجائے گا۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت حالیہ امتحانات میں 4 لاکھ طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہئ سوات کے دوران مولانا صدیق احمد مسؤل وفاق المدارس العربیہ پاکستان سوات اور ملاکنڈ، حافظ قاری کرم الٰہی، سابق ایم پی اے مولانا سیدعرفان اللہ اور قاری محمد طلحہ سے ملاقات کے بعدگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت حالیہ امتحانات میں 4 لاکھ طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔ اس کے بعد وفاق کے ہیڈ آفس ملتان میں پرچوں کی چیکنگ کے لئے بطریق احسن ملک بھر سے 1200 جید علمائے کرام کو طلب کیاگیااورالحمداللہ اس دوران ایک بھی کرونا کا کیس سامنے نہیں آیا۔
previous post
