(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے نوجوان اور تعلیم یافتہ شاعر، دو کتابوں کے مصنف علی خان امید کو کبل پولیس نے چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ علی خان امید نے مشرق کو بتایا کہ جب پولیس ان کو تھانے میں لے گئی،تو انہوں نے پولیس اہلکاروں سے پوچھا کہ ان کو کس جرم میں لایا گیاہے؟جس پر پہلے پولیس نے کہا کہ چوری کے الزام میں ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ جب انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی گرفتاری کی خبر دی اور شعرا، ادیبوں نے فون کالز اور پولیس تھانے میں آنے کا سلسلہ شروع کیا،تو پولیس نے چوری کے الفاظ واپس لئے لیکن ان کودفعہ107میں چالان کیا گیا۔علی خان اُمید تحصیل کبل کے معزز خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ تیس سال کی عمر میں ان کی دو کتابیں ”بس کافروں تہ مے بوزئی“ اور ”پہ ژوند مئین یمہ سندرہ غواڑم“ شائع ہوچکی ہیں جنہیں لوگوں نے بہت زیادہ پسند کیا۔ اُمید کی گرفتاری کے بارے میں جب تھانہ کبل سے فون پر رابطہ کیا گیا تو وہاں موجود شہزادہ نامی محرر نے کہا کہ کالاکلے علاقے کی بیٹ ساجد اے ایس آئی کے ساتھ ہے، ان سے رابطہ کریں۔ان سے بار بار فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔ سوات کے شعرا اور ادیبوں نے اس واقعہ کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان جلد کیا جائیگا۔
previous post
next post
