(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ بکرو بتروسر میں ایک فریق کے نوجوان کو پھندا ڈال کر درخت سے لٹکا کر پھانسی دی گئی۔ دوسرے فریق کی فائرنگ سے مخالف کو قتل کردیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ عمر رحیم کے مطابق 19 سال کے نوجوان علی باش ولد گل شیرین کی درخت سے لٹکی لاش ملی۔ نوجوان کے والد گل شیرین کے مطابق اس کے بیٹے علی باش کو ملزمان مومن خان ولد صاحب جان، محمد انوش اور اجمل خان پسران مومن خان نے مبینہ طور پر گلے میں پھنداڈال کر قتل کردیا ہے۔ اس دوران مقتول کے چچا سلطنت خان ولد سکندر نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اجمل خان ولد مومن خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم سکندر اور مخالف فریق کے ملزمان مومن خان اور محمد انوش کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کردیے ہیں۔ وجہئ قتل پیسوں کا لین بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
