چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات کا ڈبل شاہ ثناء اللہ ساکن توتانو بانڈئی گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں لوگوں سے ایک ارب سے زائد روپے لوٹنے والے سوات کے ڈبل شاہ ثناء اللہ ساکن توتانو بانڈئی تحصیل کبل کو گرفتار کرلیا۔ سوات کے ڈبل شاہ چند سالوں سے ایس ایس مارکیٹنگ کے نام پر لوگوں سے رقم لے کر ما ہانہ منافع دیا کرتے تھے۔ چند ماہ پہلے موبائل بند کرکے فرار ہوگئے۔ ڈبل شاہ کے خلاف چند افراد نے تھانہ مینگورہ میں ایف آئی آر بھی درج کرائی تھی۔ حکومت نے اس کا نام ”ای سی ایل“ میں بھی ڈالا تھا۔ ایک اطلاع پر گذشتہ روز مینگورہ پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔ ایک روزہ ریمانڈ کے بعد اس کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا، جہاں مجسٹریٹ نے اس کو جیل بھیج دیا۔

Related posts

سوات، قومی اسمبلی کے امیدوار میاں شہباز شریف کا جلسہ دو بار ملتوی

Ba Khabar Swat

سوات، ٹریفک کے چار مختلف حادثات، ایک نوجوان جاں بحق، چار زخمی

Ba Khabar Swat

سوات بورڈ کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، حمید الحق

Ba Khabar Swat

Leave a Comment