سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ دو افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے۔ محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر انور جمال کے مطابق مزید دو افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 3012 ہوگئی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید دو افراد صحت یاب ہوگئے، جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد2821 ہوگئی۔ 89 فعال مریض جن کا ٹیسٹ مثبت ہے، ہسپتال اور گھروں میں زیرِ علاج ہیں۔ 129 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔
previous post
next post
