(باخبر سوات ڈاٹ کام)مدین کے علاقہ شاہ گرام میں سیلاب میں لاپتہ مزید دو افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے کالا کوٹ کے مقام پر ایک شخص کی لاش دریائے سوات سے برآمد کی، جس کو شناخت کے لئے رکھ دیا گیا۔ دریائے سوات سے گذشتہ روز برآمد ہونے والی 15سالہ خاتون کی شناخت نازمینہ کے نام سے ہوئی،جس کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ اب تک8افراد کی لاشیں مل چکی ہیں اور تین افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ایم پی اے میاں شرافت علی، ڈی سی ثاقب اسلم رضا اور ضلع کونسل کے سابق اپوزیشن لیڈر احمد خان نے سیلابی ریلے میں جاں بحق افراد کے ورثا کو پانچ پانچ لاکھ اور زخمیوں میں ایک ایک لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے سیلاب متاثرین میں خوراکی اشیا اور خیمے تقسیم کئے۔
previous post
