چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

دریائے سوات میں اونچے درجے کا سیلاب، کئی پل خس و خاشاک کی طرح بہہ گئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں مسلسل بارش سے دریائے سوات اور ندیوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال سے کئی پل بہہ گئے۔ دریا کے کنارے بعض علاقوں کے لوگوں نے نقلِ مکانی شروع کردی۔ محکمہئ ایری گیشن کے فلڈ سیل کے مطابق منگل کی صبح خواہ زخیلہ کے مقام پر دریائے سوات میں پانی کا بہاؤ 35710 کیوسک اور اونچے درجے کا سیلاب تھا۔ دوپہر کو پانی کا بہاؤ 51280 کیوسک اور اونچے درجے کا سیلاب تھا۔ سوات کے سیاحتی علاقوں میں موجود سیاحوں کو انتظامیہ نے سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر سوات سے چھوڑنے کا حکم دیااور دریا کنارے ہوٹلوں کو بند کردیا۔ مدین اور دریائے سوات کے کنارے آبادیوں سے لوگوں نے نقلِ مکانی شروع کردی۔ مدین کے علاقہ بیلہ میں سیلابی ریلے نے تین رابطہ پل بہادئے، جس کی وجہ سے اکثر علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ مینگورہ کے نواحی علاقے وتکے میں بارش کی وجہ سے گودام پر تودہ گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ مرغزار میں دیورا گرنے سے مالک مکان شدید زخمی ہوگیا، جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ چارباغ میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مدین کے علاقہ جرے میں سیلابی ریلے میں پھنسے13 افراد کو با حفاظت نکال دیا گیا۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق آج بدھ اور کل جمعرات کو بھی سوات میں تیز بارش کا امکان ہے۔

Related posts

سوئی گیس لوڈ شیڈنگ کا بھی آغاز ہوگیا

Ba Khabar Swat

سوات، کورونا سے مزید 3 مریض انتقال کرگئے، تعداد 465 ہوگئی

Ba Khabar Swat

ضلع کونسل کا ماہانہ اجلاس امانکوٹ میں ہوگا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment