(باخبر سوات ڈاٹ کام) شاہ گرام سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی خاتون کی لاش مینگورہ کے نواحی علاقہ تختہ بند اوگدو میں دریائے سوات سے برآمد ہوئی۔ 35سالہ مسماۃ (ش) کی لاش کو تیرات شاہ گرام میں ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ 28 اگست کو اس سیلابی ریلے میں بچوں، خواتین سمیت گیارہ افراد پانی میں بہہ گئے تھے، جن میں اب تک دس لاشیں دریائے سوات سے برآمد ہوئی ہیں۔ ایک لاش کی تلاش جاری ہے۔
