چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

دریائے سوات میں پانی کا اخراج تیز، بڑے سیلاب کا خطرہ ٹل گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)دریائے سوات میں پانی کے اخراج میں کمی کے ساتھ بڑے سیلاب کا خطرہ کافی حد تک ٹل گیا۔ محکمہئ ایری گیشن کے ایکسین محمد وسیم کے مطابق گذشتہ روز خوازہ خیلہ کے مقام پر پانی کا اخراج 61 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا تھا اور اونچے درجے کا سیلاب تھا۔ بدھ کو سہ پہر اسی مقام پر پانی کا اخراج 30310 رہا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مزید تیز بارش نہ ہوئی، توپانی کا اخراج مزید کم ہو جائے گا۔ گذشتہ رات بارشوں کی وجہ سے تحصیل مٹہ میں مکان کی چھت گرنے سے طاہر نامی نوجوان جاں بحق ہوا۔ بحرین کے علاقہ کیدام خوڑ میں لکڑی پکڑنے والا 70 سالہ برہان الدین پانی میں بہہ کر لاپتا ہوگیا جس کی لاش کی تلاش جاری ہے۔ جس کے بعد چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش اور سیلاب سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ گذشتہ روز لکڑی پکڑتے ہوئے ڈوب جانے والے شخص فضل واحد کی لاش ریسکیو اہلکاروں نے دریا سے نکال دی۔ ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق بحرین کالام روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا۔ درال خوڑ میں بھی پانی کا بہاؤ کم ہوگیا ہے۔ بدھ کو بھی مینگورہ شہر سمیت سوات کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق آج جمعرات اور کل جمعہ کو بھی بارش کا امکان ہے۔

Related posts

سوات موٹروے،دوسرا بڑا ٹنل ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

Ba Khabar Swat

بائی پاس، تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار، راہگیر جاں بحق

Ba Khabar Swat

سوات، پٹرول کی قلت کی وجہ سے سیکڑوں کی تعداد میں سیاح پھنس گئے

Ba Khabar Swat

Leave a Comment