چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سیلاب، اللہ کی طرف سے ایک آزمائش ہے، وزیر اعلیٰ کے پی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان نے کہا ہے کہ کورونا اور سیلاب میں صوبائی حکومت کے تمام اداروں نے فوری اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔موجودہ سیلاب میں پیسکو اور تمام صوبائی محکموں کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ جرگہ ہال سیدو شریف میں ملاکنڈ ڈویژن میں سیلاب کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد صوبائی وزیر محب اللہ خان، چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان یوسف زئی، ایم این اے سلیم الرحمان، ایم پی اے میاں شرافت علی اور عزیز اللہ گران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ میں پورے صوبے کا وزیر اعلیٰ ہوں، کسی خاص ضلع کا نہیں۔ہیڈ کوارٹر میں بیٹھ کر صوبے بھر میں سیلابی صورتحال کو خود مانیٹر کرتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب، اللہ کی طرف سے ایک آزمائش ہے۔ 28 اگست کو شاہ گرام میں سیلاب آنے کے بعد صوبائی حکومت کے اداروں نے بروقت اپنا کردار ادا کیا اور جاں بحق افراد کے ورثا اور زخمیوں کو چوبیس گھنٹوں کے اندر چیک دئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سوات میں چیل روڈ پر کام جاری ہے جس کو جلد کھول دیا جائے گا۔ سوات کی باقی تمام شاہراہیں کھلی ہیں۔ اس وقت چترال، کوہستان اور تورغر میں کچھ شاہراہیں بند ہیں، جن کو جلد کھول دیا جائے گا۔ باقی صوبے کے تمام اضلاع میں سڑکیں کھلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب میں متاثر ہونے والی عمارتوں کا ریکارڈ اکھٹا کیا جارہا ہے۔ ریکارڈ ملنے کے بعد ان کے لئے امداد کا اعلان کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس صوبے کے لوگوں نے تاریخ میں پہلی بار اور دو دفعہ تحریک انصاف کو تاریخی کامیابی دی۔ آئندہ انتخابات میں مرکز میں پھر عمران خان اور خیبر پختون خوا میں پھر تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔ وزیر اعلیٰ آج جمعہ کو مدین میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، جس کے بعد موسم ٹھیک ہونے کی صورت میں وہ چترال، شانگلہ، کوہستان اور تور غر کا دورہ کریں گے۔

Related posts

بدیشی زبان آخری سانسیں لے رہی ہے، خصوصی رپورٹ

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

غالیگے، فورسز کی وردی میں ملبوس ڈاکو کئی گھر لوٹ گئے

Ba Khabar Swat

Leave a Comment