چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

پشاورہائی کورٹ مینگورہ بنچ ایسوسی ایشن کی صدارت، شمشیرعلی میرخان خیل کی جیت

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاورہائی کورٹ مینگورہ بنچ ایسوسی ایشن کی صدارت کے لئے پولنگ،اے این پی اور اتحادی جماعتوں کے شمشیرعلی میرخان خیل جیت گئے۔ ان کو مجموعی طور پر 276 ووٹ ملے۔ مخالف پینل کے امیدوار ملک احمد جان کو 267 ووٹ ملے۔ اس طرح شمشیر علی خان میرخان خیل نے 9 ووٹوں کی برتری سے الیکشن جیت لیا۔ یہ عہدہ تحریک انصاف کے رضاء اللہ خان ایڈووکیٹ کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی تعیناتی کے بعد خالی ہوگیا تھا۔انتخابی نتائج کے مطابق شمشیرعلی خان نے سوات سے 168، تیمرگرہ سے 25، شانگلہ سے16، بونیر سے 25، بٹ خیلہ سے 23، دیر اپر سے 4 اور چکدرہ سے 15 ووٹ حاصل کیے۔ دوسرے نمبر پرآنے والے ملک احمد جان کو سوات سے 132،تیمرگرہ سے 44، شانگلہ سے 6، بونیر سے29، بٹ خیلہ سے 29، اپر دیر سے12اور چکدرہ سے 15ووٹ ملے۔

Related posts

فریقین کے درمیان تصادم، چودہ افراد زخمی

Ba Khabar Swat

چارباغ، تیز رفتار ہائی ایس نے بزرگ شہری کو کچل ڈالا

Ba Khabar Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment