(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی مینگورہ شہر خور شید علی خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان میں اسلامی نظام قائم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ پاکستان اسلام کے نام پر بناہے اور دستورِ پاکستان میں بھی درج ہے کہ پاکستان میں قرآ ن وسنت کی بالادستی ہوگی،لیکن اب تک عملاً پاکستان میں سودی نظام کا عمل دخل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنڑ اختر آباد میں اجتماعِ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
previous post
