(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹائیگرز فورس کا قیام پہلے سے موجود اداروں پر عدم اعتماد ہے۔ حکومت تاجروں اور عوام پر نت نئے تجربات کرنے سے گریز کرے۔ پہلے سے موجود صارف عدالت، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز، حلال فوڈ اتھارٹی اور دیگر ادارے کام کر رہے ہیں۔ ٹائیگرز فورس کو مہنگائی کنٹرول کرنے کی ذمہ داری سونپنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ حکومت عوام اور تاجروں کوآپس میں مشت گریبان کرنا چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
previous post
